محل تبلیغات شما

امام حسین بن علی علیہ السلام کا کربلا سے کوفی عمائد کے نام خط جنہوں نے ساتھ نہیں دیا اور بعد میں توابین کہلائے۔

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ مِنَ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ إِلَى سُلَيْمَانَ بْنِ صُرَدٍ وَالْمُسَيَّبِ بْنِ نَجَبَةَ وَرُفَاعَةَ بْنِ شَدَّادٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ وَالٍ وَجَمَاعَةِ الْمُؤْمِنِينَ

أَمَّا بَعْدُ فَقَدْ عَلِمْتُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ص قَدْ قَالَ فِي حَيَاتِهِ مَنْ رَأَى سُلْطَاناً جَائِراً مُسْتَحِلًّا لِحُرُمِ اللَّهِ نَاكِثاً لِعَهْدِ اللَّهِ مُخَالِفاً لِسُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ يَعْمَلُ فِي عِبَادِ اللَّهِ بِالْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ثُمَّ لَمْ يُغَيِّرْ بِقَوْلٍ وَلَا فِعْلٍ كَانَ حَقاً عَلَى اللَّهِ أَنْ يُدْخِلَهُ مَدْخَلَهُ وَقَدْ عَلِمْتُمْ أَنَّ هَؤُلَاءِ الْقَوْمَ قَدْ لَزِمُوا طَاعَةَ الشَّيْطَانِ وَتَوَلَّوْا عَنْ طَاعَةِ الرَّحْمَنِ وَأَظْهَرُوا الْفَسَادَ وَعَطَّلُوا الْحُدُودَ وَاسْتَأْثَرُوا بِالْفَيْ‏ءِ وَأَحَلُّوا حَرَامَ اللَّهِ وَحَرَّمُوا حَلَالَهُ وَإِنِّي أَحَقُّ بِهَذَا الْأَمْرِ لِقَرَابَتِي مِنْ رَسُولِ اللَّهِ ص وَقَدْ أَتَتْنِي كُتُبُكُمْ وَقَدِمَتْ عَلَيَّ رُسُلُكُمْ بِبَيْعَتِكُمْ أَنَّكُمْ لَا تُسَلِّمُونِّي وَلَا تَخْذُلُونِّي فَإِنْ وَفَيْتُمْ لِي بِبَيْعَتِكُمْ فَقَدْ أُصِبْتُمْ حَظَّكُمْ وَرُشْدَكُمْ وَنَفْسِي مَعَ أَنْفُسِكُمْ وَأَهْلِي وَوُلْدِي مَعَ أَهَالِيكُمْ وَأَوْلَادِكُمْ فَلَكُمْ بِي أُسْوَةٌ وَإِنْ لَمْ تَفْعَلُوا وَنَقَضْتُمْ عُهُودَكُمْ وَخَلَعْتُمْ بَيْعَتَكُمْ فَلَعَمْرِي مَا هِيَ مِنْكُمْ بِنُكْرٍ لَقَدْ فَعَلْتُمُوهَا بِأَبِي وَأَخِي وَابْنِ عَمِّي وَالْمَغْرُورُ مَنِ اغْتَرَّ بِكُمْ فَحَظَّكُمْ أَخْطَأْتُمْ وَنَصِيبَكُمْ ضَيَّعْتُمْ فَمَنْ نَكَثَ فَإِنَّما يَنْكُثُ عَلى‏ نَفْسِهِ» وَسَيُغْنِي اللَّهُ عَنْكُمْ وَالسَّلَامُ. (بحار الانوار ج ۴۴ ص ۳۸۱)

اللہ کے نام سے جو بہت مہربان اور بہت رحم والا ہے حسین بن علی کی طرف سے سلیمان بن صرد، مسیب بن نجبہ، رفاعہ بن شداد اور عبداللہ بن وال اور مؤمنین کی جماعت کے نام اما بعد، تم جانتے ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ نے اپنی حیات میں فرمایا: جو شخص ظالم حکمران کو دیکھتا ہے جو ظلم و ستم اور افعال حرام کو حلال سمجھتا ہے، اللہ کے ساتھ عہد کو توڑ دیتا ہے، اللہ کی سنتوں کا مقابلہ کرتا ہے، عوام کے درمیان گناہ اور ظلم کی روش اپناتا ہے، اور اپنے قول و فعل سے اس کی تبدیلی کے لئے نہيں اٹھتا اور اس کے خلاف اقدام نہیں کرتا، تو حق یہ ہے کہ اللہ اس کو اس کے مقام (عذاب) میں داخل کردے۔ اور تم جانتے ہو کہ موجودہ حکمران جماعت اطاعت شیطان و بندگی کی پابند ہوچکی ہے، رحمان کے فرمان سے رو گردان ہوچکی ہے، فساد اور تباہی کو آشکار کرچکی ہے، اور اللہ کی حدود کو معطل کرچکی ہے، اور بیت المال کو اپنے لئے مختص کرچکی ہے، اللہ کے حرام کو حلال کرچکی ہے، اور حرام کرچکی ہے اس کے حرام کو، اور میں اس امر (ولایت و زعامت مسلمین) کا زیادہ حقدار ہوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ سے میری قرابت کی خاطر، اور میرے پاس تمہارے خطوط آئے اور تمہاری طرف سے میرے پاس فرستادے اور قاصدین تمہاری بیعت لے کر آئے، کہ تم مجھے دشمن کے سپرد نہیں کرو گے اور مجھے تنہا نہیں چھوڑو گے؛ تو اگر تم نے میرے ساتھ کی ہوئی بیعت کی پابندی کی تو تو تمہیں اس کی خیر و نیکی میں سے حصہ ملے گا اور تم بالیدہ ہوجاؤ گے، اور میری جان تمہاری جان کے ساتھ اور میرا کنبہ تمہارے کنبوں کے ساتھ اور میری اولاد تمہاری اولاد کے ساتھ ہے؛ میں تمہارے لئے نمونۂ غمل ہوں اور اگر پھر تم نے ایسا نہ کیا اور اپنے عہدوں کو توڑ دیا اور بیعت شکنی کی تو میری جان کی قسم کہ تمہاری طرف کی یہ عہدشکنی ایک غیر معروف واقعہ نہیں ہے، تم نے میرے والد اور میرے بھائی اور میرے چچازاد بھائی (مسلم بن عقیل) کے ساتھ یہی کچھ کیا۔ اور فریب خوردہ وہ ہے جو تم سے دھوکہ کھائے، پس تم نے اپنا حصہ ہار چکے ہو اور اپنے نصیب کو تباہ کرچکے ہو۔ پس جو عہد شکنی کرے اس نے اپنے زیاں میں قدم اٹھایا ہے اور اللہ مجھے تم سے بےنیاز کرے گا۔ والسلام

مجلسی، جلد 44، صفحہ 381۔

امریکی زوال کے 7 امریکی گواہ

مهدی ترابی مدافع حرم

یوسف کربلا علی اکبر علیه السلام کی ولادت با سعادت مبارک

اور ,کے ,کی ,اللہ ,ہے، ,کو ,کے ساتھ ,کرچکی ہے، ,تم نے ,ہے، اور ,اللہ کے

مشخصات

تبلیغات

محل تبلیغات شما

آخرین مطالب این وبلاگ

آخرین ارسال ها

برترین جستجو ها

آخرین جستجو ها

حسابداری کاردانش استان البرز حقوق خصوصی -حقوق تجارت و حقوق بین الملل